آسماں سے زمین کا رشتہ
آسماں سے زمین کا رشتہ
کس قدر ہے یقین کا رشتہ
صرف محدود ہے ضرورت تک
آدمی کا مشین سے رشتہ
تو بھی اتنا ہی میرا ہے جتنا
سانپ سے آستین کا رشتہ
کر دیا ہے ترے خراب سے طے
میں نے اک بہترین کا رشتہ
یہ نہ ظلم او ستم سے ٹوٹے کبھی
دل سے ہوتا ہے دین کا رشتہ
مجھ کو مشکوک کرتا رہتا ہے
میرے دل کے مکین کا رشتہ
بے وقوفوں کی بھیڑ سے بہتر
سعدؔ ہے اک ذہین کا رشتہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.