آسماں زاد اور زمین افسوس
آسماں زاد اور زمین افسوس
کیا مکاں اور کیا مکین افسوس
میری حالت پہ جو ہوا اس کو
وہ ہے دنیا کا بہترین افسوس
کچھ ہوئے اس کے واسطے پاگل
اور کچھ رہ گئے ذہین افسوس
کوئی حیران ہی نہیں ہوتا
اتنے بے کار شائقین افسوس
چھوڑنی پڑ گئی محبت میں
اپنے اجداد کی زمین افسوس
تم بناتے ہو غیر کی تصویر
اور پھر اتنی بہترین افسوس
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.