آسمانوں اور زمیں کو ساتھ رکھ
ہو سکے تو اس یقیں کو ساتھ رکھ
کام آؤں گا میں مشکل میں ترے
میرے جیسے ہم نشیں کو ساتھ رکھ
جو خرد کی بات تک کرتے نہیں
تو ہی ایسے جاہلوں کو ساتھ رکھ
دوست جس میں سانپ کی صورت میں ہوں
تو نہ ایسی آستیں کو ساتھ رکھ
تو ہے درویش انا پرور سو تو
کاسہ و نان جویں کو ساتھ رکھ
اصغرؔ بے خانماں کا تھام ہاتھ
عمر بھر اس نکتہ چیں کو ساتھ رکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.