آسمانوں پہ فقط چاند ستارے نکلے
میری آنکھوں میں تو تم ان سے بھی پیارے نکلے
اپنے جیسی کوئی تصویر بنانی تھی مجھے
مرے اندر سے سبھی رنگ تمہارے نکلے
ہم نے محسوس کیا ہی تھا تجھے آج کی شام
جو ہوئی رات تو پلکوں پہ ستارے نکلے
مجھ میں اک روز کوئی قتل ہوا تھا اور پھر
میری آنکھوں سے بہت خون کے دھارے نکلے
میں نے سوچا تھا کہ نم خوردہ ہے میری مٹی
چھو کے دیکھا تو تہ خاک شرارے نکلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.