آسمانوں سے جا ملا ہوں میں
آسمانوں سے جا ملا ہوں میں
آؤ دفنا دو مر چکا ہوں میں
غور سے دیکھیے مری وحشت
سائے سائے سے ڈر رہا ہوں میں
زندگی اب مجھے اجازت دے
دیکھ جینے کو مر رہا ہوں میں
ہنستا رہتا ہوں اک امید پہ میں
ایسے ہنسنے پہ رو رہا ہوں میں
کیسے جیتے گا یہ جہاں مجھ سے
ڈر سے آگے کا مرحلہ ہوں میں
دوڑ لے جتنا دوڑ سکتی ہے
زندگی آخری وبا ہوں میں
ساری سمتوں کی دیکھ کر حالت
اک نئی سمت چل پڑا ہوں میں
تھک گیا سنتے سنتے موت کا شور
اس لئے کھل کے جی رہا ہوں میں
اس قدر ڈر ہے تم کو کھونے کا
تم کو پانے سے ڈر رہا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.