آستان حرم پہ لا ڈالا (ردیف .. س)
آستان حرم پہ لا ڈالا
کام کر ہی گئی بتوں سے یاس
ہم نے پایا ہے پریوں کو حیران
ہم نے دیکھا ہے گلشنوں کو اداس
اپنے ماحول پر اثر انداز
کیوں نہ مرد نکو کی ہو بو باس
دور نو راہبر نئے ڈھونڈھے
خضر ہے کام کا نہ آج الیاس
چار دیواری ایک نعمت جاں
اپنا گھر اپنے واسطے رہتاس
تازہ پانی غریب کو ہے شراب
جام جم سے نہیں کم اس کو طاس
اس عمارت نے عمر پائی طویل
راست بنیاد تھی جو صدق احساس
کھا گئی مجھ کو تیری بھوکی نگاہ
زال دنیا ترا ہو ستیاناس
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.