آستینوں میں سانپ پالے تھے
شوق میرے بھی تو نرالے تھے
گھر کو تاریکیوں نے گھیرا تھا
گھر سے باہر بہت اجالے تھے
میری جھولی میں جتنے کنکر تھے
میرے اپنوں نے ہی اچھالے تھے
جو ملے جوش سے مجھے اکثر
لوگ دل سے وہی تو کالے تھے
میں نہ سمجھی تھی چال دشمن کی
جب کہ اچھے سے دیکھے بھالے تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.