آتی ہے آواز یہی اب دل کے ہر اک کونے سے
آتی ہے آواز یہی اب دل کے ہر اک کونے سے
من کے میل نہیں جاتے ہیں تن مل مل کر دھونے سے
ہمت ہو گر من میں تو پھر نا ممکن بھی ممکن ہے
کب مشکل کا حل ملتا ہے پلکیں روز بھگونے سے
مجھ سے زیادہ وقت بھلا کیوں بنسی بیرن پاتی ہے
پوچھ رہی ہے رادھا پیاری اپنے شیام سلونے سے
جیسی کرنی ویسی بھرنی ریت چلی یہ آئی ہے
عام نہیں اگتے ہیں پیارے بیج ببول کے بونے سے
نفرت کا یہ دور نہیں اب چلنے دیں گے بھارت میں
اٹھنے دو آواز یہی اب جگ کے کونے کونے سے
عشق محبت پیار وفا سب بے معنی سی باتیں ہیں
دور رکھا کر ہیراؔ خود کو ایسے جادو ٹونے سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.