آتی جاتی سانس کیسے تیرے غم سے من گئی
آتی جاتی سانس کیسے تیرے غم سے من گئی
کیا بتائیں زندگی خود رفتگی کیوں بن گئی
بات بھی سہہ لیں کسی کی اب کہاں اتنا دماغ
تم سے روٹھے تھے لڑائی دوسروں سے ٹھن گئی
کاغذوں سے میں ترا عریاں بدن ڈھکنے لگا
جو بچا رکھی تھی اب تک وہ متاع فن گئی
ریزہ ریزہ چاند پلکوں کی چٹانوں پر ملا
رات کالے غم کی ایسے جھاڑ کر دامن گئی
روز و شب کی یہ مسافت جانے کب ہوگی تمام
پھر ہوا لے کر ہمارے جسم کا ایندھن گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.