آتش دم ہائے وحشت سے گریباں جل گیا
آتش دم ہائے وحشت سے گریباں جل گیا
وائے قسمت درد دل کا جو تھا درماں جل گیا
مجھ سے محبوبی فراق یار کی مت پوچھیے
گرمیٔ وصل صنم سے دل کا ارماں جل گیا
باد فصل گل نے ان کے رخ سے الٹا دی نقاب
خود کی سرخی سے چراغ اندر چراغاں جل گیا
کر دیا اپنی عطا سے رب نے ہم کو آب آب
اتنا روئے جیسے کوئی داغ حرماں جل گیا
خندۂ گل کا نہ تھا یارا عنادل کو مگر
رنج قربت دیکھ کر سارا گلستاں جل گیا
دل میں ہی اچھی تھی گرمی حسرت ناکام کی
اشک میں اترے علیؔ تو ملک مژگاں جل گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.