آیا ہوں دور سے میں تو کر کے سفر یہاں
آیا ہوں دور سے میں تو کر کے سفر یہاں
رہتا ہے اصل میں مرے دل کا نگر یہاں
شرکت ہے میری آج بھی ان کی ہی بزم میں
آیا ہے شاعری کا مجھے اب ہنر یہاں
کر دی ہے زندگی تو ترے نام جان جاں
دنیا یہ سنگ تیرے ہی ہوگی بسر یہاں
کیسا ہوں میں ادھر مری صحت بھی ہے نہیں
مصروف ہیں سبھی ہی کسی کو خبر یہاں
مایوس مت ہو جگ سے خوشی بھی ہے غم بھی ہے
آنگن میں ایک دن ترے ہوگی سحر یہاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.