آزردۂ خیال ہوں آشفتہ حال ہوں
بربادیوں کی آپ میں اپنی مثال ہوں
اے برق آ کہ اب مرا جینا محال ہے
پیاسی زمیں پہ سوکھے شجر کی میں ڈال ہوں
سب چھوڑ مجھ کو چل دئے احباب خوش خیال
باقی میں ایک صورت حزن و ملال ہوں
ویرانیوں کے عکس کا دکھلائے جو جمال
میں وہ کمال آئنۂ دشت حال ہوں
آنکھوں سے میری دور رہا خواب بھی شفیقؔ
حسرت کی شب ہوں درد کی صبحوں کا جال ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.