اب اپنے آپ کو حیرت سے دیکھتا ہوں میں
اب اپنے آپ کو حیرت سے دیکھتا ہوں میں
وہ میرا عکس ہے یا اس کا آئنہ ہوں میں
یہ کس مقام پہ اپنے کو پا رہا ہوں میں
کہیں پکار نہ اٹھوں کہ اب خدا ہوں میں
مری نوا سے ہے روشن چراغ دیر و حرم
ابد کا سوز ہوں میں ساز ابتدا ہوں میں
نہ سنگ میل نہ منزل نہ کارواں نہ غبار
وفور شوق میں حد سے گزر گیا ہوں میں
نہ اب حجاب ہے باقی نہ قید رسم حجاب
یہ کس مقام پہ اپنے کو پا رہا ہوں میں
مجھی سے غیب کا عالم مجھی سے حسن شہود
خلشؔ مجاز و حقیقت کا آئنہ ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.