اب بھی دزدیدہ نگاہ ناز ہے
اب بھی دزدیدہ نگاہ ناز ہے
کیا مرے رونے میں بھی کچھ راز ہے
بن گئے افسانے میری آہ کے
خامشی تیری کہ اب بھی راز ہے
دیکھنے والے کی آنکھیں دیکھیے
آپ کو صورت پہ اپنی ناز ہے
ہو چکی ناکامیوں کی انتہا
اور الفت کا ابھی آغاز ہے
میکشؔ و انکار بادہ حف نظر
لاؤ ساغر یہ بھی اک انداز ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.