اب بھی پلکوں پہ کچھ گھٹائیں ہیں
اب بھی پلکوں پہ کچھ گھٹائیں ہیں
بھیگے موسم ہیں نم ہوائیں ہیں
رات خوابوں میں کون آیا تھا
کس لیے اوج پر ادائیں ہیں
دل اسی شخص کی بلائیں لے
جس کے ہونے سے سب بلائیں ہیں
جن کو اوڑھا ہے بے حجابی میں
وہ ترے پیار کی قبائیں ہیں
حسب معمول بے رخی اس کی
حسب عادت مری صدائیں ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.