اب بھی وہ آ جا سکتا ہے
اب بھی وہ آ جا سکتا ہے
قرض چکایا جا سکتا ہے
ساتھ نبھانا ہے گر مشکل
فرض نبھایا جا سکتا ہے
سوچ رہا ہوں سوچ کے اس کو
اس کو سوچا جا سکتا ہے
چاند نہیں یہ دل ہے میرا
داغ بھی دیکھا جا سکتا ہے
بانہوں میں آرام سے لے کر
شیشہ توڑا جا سکتا ہے
شانوں پر زلفیں بکھرا کے
حشر اٹھایا جا سکتا ہے
یاد کا پودا سینچ کے اس کی
چھاؤں میں بیٹھا جا سکتا ہے
دل کی بات بتانا ہو تو
شعر سنایا جا سکتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.