اب درد دل سے کہہ دو کہ چھپ کر وہیں رہے
اب درد دل سے کہہ دو کہ چھپ کر وہیں رہے
آنکھوں کے آنسوؤں سے مراسم نہیں رہے
ان پر ہوا نہ وقت کے مرہم کا کچھ اثر
یادوں کے ایسے زخم ہیں بھر ہی نہیں رہے
اک دن بچھڑنا طے تھا سو آخر بچھڑ گئے
بس ہے دعا وہ خوش رہے چاہے کہیں رہے
ہم کو ہے اپنی سادہ دلی پر بہت گمان
دنیا اگر ہے ہم سے زیادہ ذہیں رہے
من کا پرند نقل مکانی نہ کر سکا
اب اس کی خیر وہ جہاں مرضی وہیں رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.