اب دیکھیں پھر ہم اے ہمدم کس روز منہ اس کا دیکھیں گے
اب دیکھیں پھر ہم اے ہمدم کس روز منہ اس کا دیکھیں گے
وہ زلف وہ تل وہ خال وہ خد وہ رنگ وہ نقشہ دیکھیں گے
جب پاس صنم کے بیٹھیں گے خوش ہو کے اس کے لطف سے ہم
وہ بزم وہ خط وہ عیش وہ مے وہ جام وہ مینا دیکھیں گے
مسرور بہت دل ہووے گا خوش جی بھی ہوگا کیا کیا جب
وہ ناز وہ دھج وہ آن وہ سج وہ زیب وو بالا دیکھیں گے
وہ کاجل چنچل آنکھوں کا وہ مہندی نازک ہاتھوں کی
وہ پان وہ لب وہ حسن وہ چھب وہ گوش وہ بالا دیکھیں گے
ہے جو جو خواہش دل میں نظیرؔ آوے گا ادھر محبوب تو ہم
وہ ربط و دہن وہ چین وہ سکھ وہ سیر وہ چرچا دیکھیں گے
- Deewan-e-Nazeer Akbarabadi
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.