اب دوسری حسرت کوئی پالی نہیں جاتی
اب دوسری حسرت کوئی پالی نہیں جاتی
تصویر تری دل سے نکالی نہیں جاتی
کیا آپ بھی روتے ہو مری یاد میں شب بھر
کیا آپ کی آنکھوں سے بھی لالی نہیں جاتی
گستاخیاں ہو جاتی ہیں انسان سے مانا
رشتوں پہ مگر خاک تو ڈالی نہیں جاتی
یہ سوچ لے ظالم تو ستم کرنے سے پہلے
ایک آہ بھی مظلوم کی خالی نہیں جاتی
جو دیکھ لے اک بار مدینے کا نظارہ
پھر ذہن سے روزے کی وہ جالی نہیں جاتی
جن بچوں کو پالا تھا بڑے ناز سے ماں نے
ماں آج جمالؔ ان سے ہی پالی نہیں جاتی
ایک پھانس جمالؔ ایسی مرے دل میں چبھی ہے
جو چارہ گروں سے بھی نکالی نہیں جاتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.