اب فقط غم سے آشنائی ہے
اب فقط غم سے آشنائی ہے
چوٹ الفت میں ایسی کھائی ہے
غم زمانے کے دے دیے اس نے
کتنی ظالم تری جدائی ہے
ان سے امید کیا وفاؤں کی
جن کا شیوہ ہی بے وفائی ہے
سجدہ کرنے پہ بھی ہے پابندی
حسن جاناں تری دہائی ہے
بات ہم سے کریں نہ وہ پروازؔ
بات سننے میں کیا برائی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.