اب ہم نے یہ سوچا ہے کوئی غم نہ کریں گے
اب ہم نے یہ سوچا ہے کوئی غم نہ کریں گے
احساس بھی مر جائے تو ماتم نہ کریں گے
سینے سے لگا رکھا ہے جس درد کو ہم نے
بڑھ جائے تو بڑھ جائے اسے کم نہ کریں گے
سو جائیں گے تنہائی کی بانہوں میں لپٹ کر
اب گیسوئے شب جاگ کے برہم نہ کریں گے
رہنا ہے یہاں بھی ہمیں جانا ہے وہاں بھی
یہ کیسے کہیں فکر دوعالم نہ کریں گے
اغیار کو احباب نہ سمجھیں گے شمیمؔ اب
اس باب میں اب کوئی خطا ہم نہ کریں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.