Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اب ہوس کے خار ہیں اس عشق کے گلدان میں

انس نبیل

اب ہوس کے خار ہیں اس عشق کے گلدان میں

انس نبیل

MORE BYانس نبیل

    اب ہوس کے خار ہیں اس عشق کے گلدان میں

    درد کے گل سوکھتے ہیں میرؔ کے دیوان میں

    دوستی کا گریہ ہے کہ دوستوں کی تلخ بات

    بھول جاؤ دفن کر کے دل کے قبرستان میں

    ایڑیاں کیا اپنے سر کو بھی رگڑ لیں ہم اگر

    اب کبھی زمزم نہیں نکلے گا ریگستان میں

    سست رو لوگوں کو ناکامی ملی اکثر مگر

    تیز چل کر بھی بہت سے لوگ ہیں نقصان میں

    اپنی چھت پر امن کے پنچھی کو دانہ کون دے

    لوگ سارے جا چکے ہیں جنگ کے میدان میں

    کچھ نہ فریادیں سنیں کہ ہے الیکشن پھر قریب

    رہنماؤں سے کہو اب تیل ڈالیں کان میں

    عشق میں دل ہارنے کو اک زمانہ ہو گیا

    اور اب تک دے رہے ہیں اشک ہم تاوان میں

    تیری ہر اک بات اب بھی یاد آتی ہے مجھے

    لوگ تو کہتے تھے میں ہوں مبتلا نسیان میں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے