اب اس عالم میں تکمیل مذاق جستجو ہوگی
اب اس عالم میں تکمیل مذاق جستجو ہوگی
جہاں ہر گام پر ان کی ہی صورت ہو بہو ہوگی
ہمیں نذر ستم کر دے جو ترک آرزو چاہے
نہ ہم ہوں گے نہ دل ہوگا نہ تیری آرزو ہوگی
نہیں کچھ احتیاج لب کشائی روبرو ان کے
ملیں گی ان سے نظریں اور باہم گفتگو ہوگی
چمن میں فصل گل اتنی کہاں پرکیف ہوتی ہے
یقیناً ان کی رعنائی شریک رنگ و بو ہوگی
نگاہ مست ساقی جب اٹھے گی بزم رنداں سے
نہ جانے کیا حزیںؔ کیفیت جام و سبو ہوگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.