اب اس کے سوا اور نہ کچھ کام کریں گے
اب اس کے سوا اور نہ کچھ کام کریں گے
جب عشق نہ کر پائیں گے آرام کریں گے
ہم بزم سے اٹھ کر تری یہ سوچ رہے ہیں
دن کیسے گزاریں گے کہاں شام کریں گے
دل کر دیا ان ماہ جبینوں کے حوالے
اب جاں بھی انہی لوگوں کو انعام کریں گے
جب ان سے مرا کوئی تعلق ہی نہیں ہے
کیوں لوگ مجھے مفت میں بدنام کریں گے
اب تک تو ہمیں پیر مغاں دیکھ رہے تھے
اب شیخ ہمیں داخل اسلام کریں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.