اب اس مقام پر ہو انا کا جواز کیا
اب اس مقام پر ہو انا کا جواز کیا
فانی وجود ہے تو بقا کا جواز کیا
میرے سبھی چراغ تو پہلے ہی بجھ چکے
اے آندھیو تمہاری ہوا کا جواز کیا
اندھوں کے اس ہجوم پہ کیا روشنی کھلے
جب قدر ہی نہیں تو ضیا کا جواز کیا
پہچان ہی نہیں ہے تو دستک ہے رائیگاں
کب کون کیوں کے بعد صدا کا جواز کیا
وحشت میں کٹ رہی ہے مری زندگی رضاؔ
مرنے کے بعد تیری شفا کا جواز کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.