اب جو برسا ابر غم ایسا کبھی برسا نہیں
اب جو برسا ابر غم ایسا کبھی برسا نہیں
دل بھی ڈوبا ساتھ میں گھر ہی فقط ڈوبا نہیں
اے تھکے ماندے مسافر جا یہاں سے دور جا
وقت وہ دیوار ہے جس کا کہیں سایا نہیں
کیا تماشہ ہے کہ اب ہر شخص کو یہ وہم ہے
سب سے میں اونچا ہوں مجھ سے کوئی بھی اونچا نہیں
اب جو پہچانے تو کیونکر کوئی پہچانے مجھے
بات اتنی ہے کہ یہ چہرہ مرا چہرہ نہیں
قید کر لیتی ہے مجھ کو کیوں چمن کی ہر کلی
میں فقط رنگ چمن ہوں بوئے آوارہ نہیں
دیدہ و دل کے دریچے بند کر سو جا شمیمؔ
رنگ و بو کا آج بھی جھونکا ادھر آیا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.