اب جو خواب گراں سے جاگے ہیں
پاؤں سر پر رکھے ہیں بھاگے ہیں
خار حسرت بھرے ہیں آنکھوں میں
پاؤں میں خواہشوں کے تاگے ہیں
خوف ہے وسوسے ہیں لیکن شکر
عزم و ہمت جو اپنے آگے ہیں
رخت امید ہے سفر کی جاں
ساز و ساماں تو کچے دھاگے ہیں
تم سے ملنا تو اک بہانہ ہے
ہم تو دراصل خود سے بھاگے ہیں
لاگ لاگے نہیں لگی احمدؔ
ہم جو سوئے تو بھاگ جاگے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.