اب کہاں لطف بہاراں کے زمانے باقی
اب کہاں لطف بہاراں کے زمانے باقی
اب کہاں سوسن و سنبل کے فسانے باقی
ایک کیفیت حسرت ہے افق تک طاری
اب کہاں مطرب بلبل کے ترانے باقی
اب کسی سمت بھی لہراتی نہیں زلف شمیم
مشک و عنبر کے کہاں اب وہ ٹھکانے باقی
خاک ہر راہ میں آوارہ ہے وحشت بن کر
اب مسرت کے کہاں سبز خزانے باقی
اب تصور میں کہاں حسن کا رقص پیہم
اب کہاں نظروں کے بے باک نشانے باقی
دل ہے اک خانۂ برباد کی صورت خاموش
اب تمنا کے کہاں خواب سہانے باقی
اجلے اجلے سے شب و روز کہاں اب اظہرؔ
ان شب و روز کے ہیں اب تو فسانے باقی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.