اب کہاں وہ جرأت اظہار کیفی اعظمیؔ
دلچسپ معلومات
نذر کیفی اعظمی
اب کہاں وہ جرأت اظہار کیفی اعظمیؔ
ہو گیا سونا سخن دربار کیفی اعظمیؔ
رہ گیا ثانی کہاں اس کا جہان شعر میں
وقت سے تھا برسر پیکار کیفی اعظمیؔ
خاک میں شعر و سخن کے بام و در غلطاں ہوئے
کون ہے اب غازیٔ گفتار کیفی اعظمیؔ
علم و حکمت کا خسارہ کس طرح برداشت ہو
شاعری کا سست ہے بازار کیفی اعظمیؔ
شعر رستے کے مسافر اس لئے غمگیں ہیں
کٹ گئے سب پیڑ سایہ دار کیفی اعظمیؔ
کون سنتا ہے صدا ٹوٹے ہوئے دل کی عظیمؔ
کس سے جا کر میں کروں اظہار کیفی اعظمیؔ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.