اب کے حسیں بہار میں زلفیں سجا کے دیکھ
اب کے حسیں بہار میں زلفیں سجا کے دیکھ
ساغر کو اپنے ہاتھ سے تو بھی اٹھا کے دیکھ
پرواز دیکھنی ہو فضاؤں میں گر تجھے
پنجرے سے آسمان پہ پنچھی اڑا کے دیکھ
احسان ہی تو ہوگا زمانے کی سانس پر
بجھتے ہوئے خیال کا سورج اگا کے دیکھ
آنکھوں میں اک حسین سی تصویر تو رہے
نقش و نگار جسم کے تو بھی بنا کے دیکھ
اخبار میں سکون سے پڑھتا ہے حادثے
مسعودؔ اپنے آپ میں نشتر لگا کے دیکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.