اب کے پتھر ہی برسیں گے برسات میں
اب کے پتھر ہی برسیں گے برسات میں
مت رہو آئینوں کے مکانات میں
دوپہر دھوپ اور اس پہ تنہا سفر
کس سے باتیں کروں ایسے حالات میں
کرب محرومیاں حزن مایوسیاں
سب ہیں تحلیل انسان کی ذات میں
ڈھونڈتے ہو خلاؤں میں کیا دوستو
ہے خبر کتنے جوہر ہیں ذرات میں
دوستو دل کشی اب کہیں بھی نہیں
یار میں پھول میں چاندنی رات میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.