اب کسی سے نہیں ملوں گا میں
اب کسی سے نہیں ملوں گا میں
رات ہو دن یہیں رہوں گا میں
اس لیے بولنے نہیں دیتے
جانتے ہیں کہ سچ کہوں گا میں
بات تیری سنوں گا اچھے سے
پر بھروسا نہیں کروں گا میں
پھول بننا اگر نصیب ہوا
تیرے آنگن میں ہی کھلوں گا میں
گر نہیں دل لگا کتابوں میں
لوٹ آنا یہیں ملوں گا میں
بس دعا اور سلام ہی کیجے
حال پوچھا تو رو پڑوں گا میں
مجھ پہ مجنوں کا سایا پڑ گیا ہے
اب کسی کی نہیں سنوں گا میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.