اب کسی سے سوال کیا کرنا
اب کسی سے سوال کیا کرنا
خود کا جینا محال کیا کرنا
وصل کے چند روز بہتر ہیں
ہجر کے ماہ و سال کیا کرنا
جب تصور میں ہو ترا چہرہ
پھر کسی کا خیال کیا کرنا
جب مقدر میں ہی جدائی ہو
آنکھیں رو رو کے لال کیا کرنا
خود غرض ہو گئی ہے یہ دنیا
اب کسی کا ملال کیا کرنا
بھر دیا ہے جو لمس نے اس کے
زخم کو پھر بحال کیا کرنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.