اب کوئی بھی تو آسرا نہ رہا
اب کوئی بھی تو آسرا نہ رہا
میں ہوں جس کا وہی مرا نہ رہا
مجھ کو لگتا رہا وہ ساتھ میں ہے
ساتھ میں چاہے وہ رہا نہ رہا
آپ کو جب سے میں نے دیکھا ہے
اپنے ہی دل پہ بس مرا نہ رہا
وہ ملے اس قدر تپاک کے ساتھ
مدتوں جن سے سلسلہ نہ رہا
حسن پر ناز کرنے والے سن
عمر بھر کوئی ایک سا نہ رہا
تب مجھے پوچھنے کو وہ آئے
درد جب قابل دوا نہ رہا
یاد کرتا ہے اب بھی اس کو سلیمؔ
جس سے کوئی بھی واسطہ نہ رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.