اب میں اشعار کے پیرائے میں ڈھل جاؤں گا
اب میں اشعار کے پیرائے میں ڈھل جاؤں گا
ورنہ اس روشنیٔ طبع سے جل جاؤں گا
بخشئے مجھ کو یہ پگڈنڈی غنیمت ہے مجھے
شاہراہوں پہ چلوں گا تو کچل جاؤں گا
اپنے سائے سے تصادم نہ کہیں ہو جائے
سوچ رکھا ہے کہ پٹری ہی بدل جاؤں گا
میری خواہش کو تو خورشید بھی پاسنگ نہیں
یہ نہ سمجھو کہ ستاروں سے بہل جاؤں گا
اے مظفرؔ مرے احباب کو خوش فہمی ہے
جیسے میں ان کے سنبھالے سے سنبھل جاؤں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.