اب مسیحا کوئی بیمار نہ ہونے پائے
اب مسیحا کوئی بیمار نہ ہونے پائے
گل فقط گل ہی رہے خار نہ ہونے پائے
تیرے کاندھے پہ محبت کا ٹکا ہے پرچم
جان بے شک نہ رہے ہار نہ ہونے پائے
دل کے پر نوچ لے ورنہ نہ رہے گا تیرا
فاختہ اڑنے کو تیار نہ ہونے پائے
عشق توفیق ہے جب تک کہ رہے دل میں قید
لب پہ قابو رہے اظہار نہ ہونے پائے
ایک دھوکے پہ ٹکی ہے تری دنیا مالک
اشک کو روک لے انگار نہ ہونے پائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.