Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اب مری چشم کی تسخیر نہیں ہوتی ہے

نوین جوشی

اب مری چشم کی تسخیر نہیں ہوتی ہے

نوین جوشی

MORE BYنوین جوشی

    اب مری چشم کی تسخیر نہیں ہوتی ہے

    سو مری آہ میں تاثیر نہیں ہوتی ہے

    میں بھی پابند سلاسل نہیں رہ پاتا ہوں

    اس کی زلفوں سے بھی زنجیر نہیں ہوتی ہے

    وہ ہی آ کر کرے جس سے بھی ہو یہ وابستہ

    مجھ سے اک خواب کی تعبیر نہیں ہوتی ہے

    شوخ آنکھوں میں جو ہوتی ہے رقم خوشبو سے

    ایسی تصنیف کی تفسیر نہیں ہوتی ہے

    اے زمانہ میں گنہ گار نہیں بس مجھ سے

    اپنے حق میں کبھی تقریر نہیں ہوتی ہے

    اسی دیوار کی تصویر ڈراتی ہے مجھے

    وہ ہی جس پر کوئی تصویر نہیں ہوتی ہے

    خود غرض ہاتھ ہیں اور ان میں سیاسی نقشے

    یوں کسی عہد کی تعمیر نہیں ہوتی ہے

    ورق عصر کہ جس کو ہے عبارت کا جنوں

    اور یہ ساعت کہ جو تحریر نہیں ہوتی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے