اب محبت کا اعتبار نہیں
اب محبت کا اعتبار نہیں
فائدے کا یہ کاروبار نہیں
آپ اپنی تو کچھ خبر لیجے
میں نے مانا مجھے قرار نہیں
ناز مجھ کو نہیں وفا پر کچھ
وہ جفا پر بھی شرمسار نہیں
غنچہ و گل بہار خوشبو رنگ
کون تم پر ہوا نثار نہیں
اپنا مجرم سمجھتے وہ مجھ کو
بخت اتنا بھی سازگار نہیں
جس کو اپنا سمجھتا ہوں اب تک
اس کے غیروں میں بھی شمار نہیں
پوچھ لے کچھ ندیمؔ کے احوال
وہ تو اتنا بھی وضع دار نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.