اب ملاقاتیں نہیں بس آشنائی اس سے ہے
اب ملاقاتیں نہیں بس آشنائی اس سے ہے
کس طرح کا ساتھ ہے کیسی جدائی اس سے ہے
آج بھی روشن ہے وہ اک نام طاق یاد میں
آج بھی دیتی ہے جو اک لو دکھائی اس سے ہے
دھیان کی اجلی کرن آنکھوں میں قطرہ اشک کا
پھر وہ اک قوس قزح جو رنگ لائی اس سے ہے
تیسرا اک شخص کرتا ہے ہمیشہ تذکرہ
قصۂ بے رنگ کی سب روشنائی اس سے ہے
وہ مجھے گنوا رہا تھا اس خدا کی نعمتیں
یہ جو غمگینی سی لہجے میں در آئی اس سے ہے
- کتاب : کتاب گمراہ کررہی ہے (Pg. 72)
- Author :شہرام سرمدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.