اب نہ آئے گا کبھی روٹھ کے جانے والا
اب نہ آئے گا کبھی روٹھ کے جانے والا
عمر بھر خط وہی پڑھیے گا سرہانے والا
وہ مراسم بھی نبھاتا ہے تو رسموں کی طرح
آ گیا اس کو بھی دستور زمانے والا
یہ جدا ہونے کی رت ہے نہ دکھاؤ جی کو
ذکر چھیڑو نہ کوئی اگلے زمانے والا
میں نے یادوں کو کفن دے کے سلا رکھا ہے
کون آئے گا یہاں ملنے ملانے والا
شدت غم سے پگھل جاؤ گے اک دن تم بھی
سیکھ لو ہم سے ہنر ہنسنے ہنسانے والا
خوب اجاڑا ہے کئی بار دیار دل کو
جا بسا دور کہیں گھر کو بسانے والا
اب تو رسماً بھی ملاقات نہ ہوگی اس سے
بس خیالوں میں چلا آئے گا جانے والا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.