اب شب غم اگر نہیں نہ سہی
اب شب غم اگر نہیں نہ سہی
دامن برگ تر نہیں نہ سہی
زندہ داران شب کو میری طرح
انتظار سحر نہیں نہ سہی
دشت پیما کے آس پاس اگر
کوئی دیوار و در نہیں نہ سہی
عام ہے جستجوئے جہل خرد
شہر میں دیدہ ور نہیں نہ سہی
ہیں فرشتے ازل سے تنگ نظر
آدمی معتبر نہیں نہ سہی
دل دھڑکتے ہوں ساتھ ساتھ اگر
یاد پیش نظر نہیں نہ سہی
ہر نفس ایک تازیانہ ہے
آہ میں کچھ اثر نہیں نہ سہی
موت ہے مستقل تعاقب میں
زندگی خود نگر نہیں نہ سہی
سر اٹھا کر زمیں پہ چلتا ہوں
سر چھپانے کو گھر نہیں نہ سہی
پیڑ پودوں کی کچھ کمی تو نہیں
ایک سوکھا شجر نہیں نہ سہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.