اب طرز عمل ان کی بدل جائے تو اچھا
اب طرز عمل ان کی بدل جائے تو اچھا
حال دل ناشاد سنبھل جائے تو اچھا
ہر روز سناتا ہوں اسے قصۂ الفت
افسوں یہ مرا یار پہ چل جائے تو اچھا
بے چین رہا کرتا ہوں رہنے سے میں اس کے
سینے سے مرے دل ہی نکل جائے تو اچھا
جوش مئے الفت سے نہ پھٹ جائے خم دل
آنکھوں سے ابل کر یہ نکل جائے تو اچھا
دل رشک سے سلگاتے ہیں صابرؔ کا وہ ہر روز
اکسیر بنے ایسا یہ جل جائے تو اچھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.