اب تو جو منظر شاداب نظر آتا ہے
اب تو جو منظر شاداب نظر آتا ہے
ایسا لگتا ہے کوئی خواب نظر آتا ہے
اس حسیں شہر میں ہر سمت ہے لوگوں کا ہجوم
اور انساں ہے کہ نایاب نظر آتا ہے
کب تلک جنس وفا شہر میں ارزاں ہوگی
اب یہ دریا بھی تو پایاب نظر آتا ہے
گردش وقت نے ایسے بھی تراشے ہیں سراب
دشت بے آب میں گرداب نظر آتا ہے
ہونے لگتا ہے ترے قرب کا احساس مجھے
چودھویں شب کو جو مہتاب نظر آتا ہے
تیری انگشت حنائی کا جسے لمس ملے
وہ نگینہ بڑا خوش آب نظر آتا ہے
اس کی خوشبو سے معطر مرا آنگن ہے رئیسؔ
جاگتی آنکھ سے یہ خواب نظر آتا ہے
- کتاب : اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 87)
- مطبع : کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.