اب تو پنچھی بھی گھر نہیں آتے
اب تو پنچھی بھی گھر نہیں آتے
آنے والے ادھر نہیں آتے
کچھ بکھیڑوں سے اس قدر روٹھے
پاؤں آتے ہیں سر نہیں آتے
سچ یہی ہے کہ دکھ جتانے کو
لوگ آتے ہیں پر نہیں آتے
دیش دنیا کی بات کرتے ہیں
آپ اس بات پر نہیں آتے
وقت کے ساتھ اڑ گئے پنچھی
پھر کبھی لوٹ کر نہیں آتے
بات کرنے کو بات کرتے ہیں
بات کرنے مگر نہیں آتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.