اب تو وہ مائل جفا بھی نہیں
اب تو وہ مائل جفا بھی نہیں
دل مرا ان کو بھولتا بھی نہیں
نگۂ ناز کہہ گئی سب کچھ
اور کہنے کو کچھ کہا بھی نہیں
کون لائے گا تاب لطف و کرم
دل تو شائستۂ جفا بھی نہیں
یاد تو تیری خیر کیا کرتے
بھول ہی جاتے یہ ہوا بھی نہیں
جانے کیوں جی رہے ہیں اہل وفا
آسرا سا کچھ آسرا بھی نہیں
یوں تو پیتا نہیں کبھی ناشادؔ
تم پلاؤ تو پارسا بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.