اب تو یہی ہیں دل سے دعائیں
اب تو یہی ہیں دل سے دعائیں
بھولنے والے بھول ہی جائیں
بات تو جب ہے یوں وہ رلائیں
داغ بھی دل کے دھلتے جائیں
وجہ ستم کچھ ہو تو بتائیں
ایک محبت لاکھ خطائیں
درد محبت دل میں چھپایا
آنکھ کے آنسو کیسے چھپائیں
ہوش اور ان کی دید کا دعویٰ
دیکھنے والے ہوش میں آئیں
دل کی تباہی بھولے نہیں ہم
دیتے ہیں اب تک تم کو دعائیں
رنگ زمانہ دیکھنے والے
ان کی نظر بھی دیکھتے جائیں
شغل محبت اب ہے یہ تسکیںؔ
شعر کہیں اور جی بہلائیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.