اب تو یہ سلسلہ مسلسل ہے
اب تو یہ سلسلہ مسلسل ہے
آنکھ سوکھی تو دل میں جل تھل ہے
آب دیدہ ہی لوٹنا ہے اور
جانتا ہوں کہ آگے دلدل ہے
اک تمہارے سکوت کے صدقے
ہر طرف خامشی کی ہلچل ہے
کوئی الفت طلب نہیں تم سے
عادتاً دل ہمارا بیکل ہے
گو کہ ماتم نہیں کیا ہم نے
ورنہ جو ہو رہا ہے کربل ہے
رقص وجدی کی اصل جا پیارے
کوئے جاناں نہیں ہے مقتل ہے
آپ صحرا میں وحشتیں ڈھونڈیں
میرا کمرہ ہی میرا جنگل ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.