اب اس کو چاہئے جا کر کسی سے پیار کرے
اب اس کو چاہئے جا کر کسی سے پیار کرے
یا میرا اگلے جنم تک کا انتظار کرے
کسی کلی کی حفاظت کی پھول بننے تک
وہ ایسا کام کرے ہے کہ جیسے خار کرے
میں کائنات کے ہونے کا راز ڈھونڈوں گا
تلاش راز بھلے مجھ کو خوار و زار کرے
وہ ہوگا چور مگر پھر بھی مجھ کو ہوگا عزیز
جو کوئی بھی مری تخلیق کا شکار کرے
کوئی شے اتنا نہیں تنگ کرتی ہے جانفؔ
کہ جتنا لوگوں کو اک لمبی سی قطار کرے
تمام لوگ پریشانی کی گرفت میں ہیں
خدا کو چاہئے آئے سبھی کو پیار کرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.