اب اسے جو خیال ہے میرا
اب اسے جو خیال ہے میرا
کیوں ہے اب یہ سوال ہے میرا
جب تھے تو قدر کہ نہیں میری
اب اسے کیوں ملال ہے میرا
لوگ مجھ کو بھلا نہیں پاتے
اتنا ہی بس کمال ہے میرا
جینا تیرے بغیر مشکل ہے
دیکھ آ اب جو حال ہے میرا
دیکھ تکلیف میری باتوں میں
جینا سچ میں محال ہے میرا
خوش ہوں غم میں ہوں کچھ خبر ہی نہیں
کیا پتا کیا یہ حال ہے میرا
زندگی اک عذاب ہے میری
سانس لینا کمال ہے میرا
جا رہے سب جو چھوڑ کر مجھ کو
ہجر و غم کا یہ سال ہے میرا
ہوں ابھی جو بلندی پہ راضیؔ
اس کے آگے زوال ہے میرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.