اب وہ ہم سے ملا نہیں کرتے
اب وہ ہم سے ملا نہیں کرتے
ہم بھی ان سے گلہ نہیں کرتے
غم گساری بجا ہے لیکن دوست
زخم دل کے سلا نہیں کرتے
کب سے خاموش ہے رباب حیات
تار دل کے ہلا نہیں کرتے
چند غنچے تھے آرزؤں کے
جو ابھی تک کھلا نہیں کرتے
گرچہ محسن نہ محترم ہیں اب
ہم شہیدیؔ گلہ نہیں کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.